• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلازمہ سے کورونا علاج سے متعلق کوئی مستند ریسرچ نہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چین کے بعد امریکہ و اسرائیل میں بھی کورونا کے صحتیاب افراد کے مریضوں کے پلازمے سے کورونا مریضوں کا کامیاب علاج ہو چکا ہے اور اب ترکی اور دیگر ممالک نے اس طرز کے علاج کا آغاز کر دیا ہے تاہم پاکستان میں اس علاج کا آغاز نہیں ہو سکا جبکہ پمز ہسپتال کے پاس پلازمہ سے مریضوں کے علاج کی سہولت موجود ہے۔ پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ترجمان وزارت صحت محمد عنصر کا کہنا ہے کہ پلازمہ سے کورونا مریض کے علاج سے متعلق کوئی مستند ریسرچ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا کو دیکھ کر اس طرز کے علاج کا آغاز نہیں کیا جا سکتا۔ انکا کہنا ہے کہ پمز خود سے ہی کورونا مریضوں کا صحت یاب مریضوں کے پلازمہ سے علاج کا آغاز نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اور دیگر محکموں کےافسران پر مشتمل ٹاسک فورس اگر فیصلہ کرے تب ہی اس طرز کے علاج کا آغاز ہو سکتا ہے ۔ ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے 98فیصد مریض ویسے ہی قرنطینہ میں رہ کر عام علاج سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
تازہ ترین