• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ہینڈز 15ہزار خاندانوں کو ایک ماہ کاراشن فراہم کریگا

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) مسلم ہینڈز 15ہزار خاندانوں کو ایک ماہ کاراشن فراہم کرے گا،کورونا بچائو مہم کے ساتھ ضرورتمند خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کابھی آغازکر دیا گیا،10 مارچ سے مسلم ہینڈزنے ملک کے تمام صوبوں بشمول آزاد جموں و کشمیرمیں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کراب تک مجموعی طور پرکورونا سے بچاؤ کی25310کٹس،13700سرجیکل ماسک ، 12500 دستانے، 5300سینیٹائزر ، 1700 سوٹس، 1500 عینکیں، 50 تھرمل گنز، 4 سکینر جبکہ 2 موبائل ہیلتھ سروسز (ایمبولینس) فراہم کی ہیں۔ کورونا بچائو آپریشن میں دیگر انتظامات کے ساتھ ساتھ و زیرآباد میں قائم اپنے ایجوکیشنل کمپلیکس کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کر دیاہے جو 600افراد کے رہائشی انتظام کے ساتھ صوبے کا سب سے بڑا قرنطینہ مرکز ہے ۔اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب اور محکمہ صحت کی درخواست پر گوجرانوالہ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہائوالدین، نارووال اور سیالکوٹ کی ضلعی جیلوں میں قیدیوں اور طبی عملے کے لئے 14000کورونا بچائو کٹس مہیاکی گئی ہیں جبکہ میرپور ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کوبھی 4200کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ مسلم ہینڈز چاروں صوبوں میں 15000 انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو ایک ماہ کے راشن کی فراہمی کا بھی آغاز کر رہی ہے جس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ غریب افراد مستفید ہوں گے۔اس پیکج میں فی خاندان 6500روپے مالیت کا راشن مہیا کیا جا رہاہے۔ اس پروگرام سے خاص طور پر وہ خاندان اور افراد مستفید ہوں گے جن کا روزگار اس وبا کی وجہ سے متاثرہوا ہے۔
تازہ ترین