• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کے الاؤنسز بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے فیڈرل ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے الاؤنسز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اوروزارتِ قومی ہیلتھ نے ڈاکٹرز کے الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے 784 ملین سیپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، اس میں438.428ملین پمز, 266.511 ملین پولی کلینک، 38.512 ملین روپے نِرم ہسپتال اور 40.549 ملین کی رقم فیڈرل جنرل ہسپتال کے لیے مختص کی گئی ہے۔ گرانٹ کی فراہمی جلد یقینی بنانے کے لیے وزارت صحت کو قواعد و ضوابط اور دورانیہ طے کرنے کی ہدایت بھی گئی ہے۔
تازہ ترین