• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برأت اور نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں شب برأت اور نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور خدشات کے پیش نظرشب برأت اور نماز تراویح سےمتعلق سیکرٹری اوقاف ارشاد احمد کی طرف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا کی طرف جاری کردہ مراسلے کے مطابق مساجد میں پانچ افراد نماز تراویح ادا کریں گے۔شب بارات پر بھی گھروں میں رہ کر عبادات کی جائیں ۔وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
تازہ ترین