• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ جلال الدین رومی کی گورنر ہائوس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے عوام کو جن مسائل کا سامنا ہے اس سےنمٹنے کے لئے مخیر حضرات کو حکومت کے شانہ بشانہ چلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ھاوس میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقعہ پر چیئرمین ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ اور ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے چیمبرز آف کامرس کے سابق صدر خواجہ جلال الدین رومی نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ محمود گروپ آف انڈسٹریز مختلف سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس اورٹیسٹنگ کٹس کے علاوہ دیگر ضرروی سامان مہیا کر رہا ہے۔ خواجہ جلال الدین رومی نے احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر سے مطالبہ کیا کہ وہ انصاف امدادپروگرام میں جنوبی پنجاب کے بے وسیلہ عوام تک یہ امداد لازمی تقسیم کریں ۔خطاب میں خواجہ جلال الدین نے جنوبی پنجاب کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں کی تعریف کی۔
تازہ ترین