• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرنطینہ میں موجود زائرین اپنے گھروں کو پہنچ گئے،رہنماتحفظ عزاداری

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحفظ عزاداری صوبہ پنجاب کے صدر وممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین الحاج شفقت حسنین بھٹہ ،ممتاز عالم دین ممبر صوبائی امن کمیٹی حکومت پنجاب چیئرمین ادارہ تحفظ حقوق اقدار اسلامی پاکستان علامہ گلفام حسین ہاشمی اور تحفظ عزاداری  کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طالب حسین پرواز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملتان قرنطینہ میں موجود زائرین اپنے گھروں کو پہنچ گئے،طے شدہ فارمولے کے تحت گذشتہ رات 1193زائرین کو ان کے اضلاع میں روانہ کیا گیا اور باقی چند لوگوں کو بھی جلد روانہ کردیا جائے گا،ہم کمشنر شان الحق ،آرپی او وسیم خان ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک ،سی پی او زبیر دریشک،پاک فوج، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے قرنطینہ میں 14دن قیام کرنے والوں کی بے پناہ خدمت کی۔
تازہ ترین