• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم اسپتال میں داخل


برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو طبیعت خراب ہونے پر احتیاطی طور پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا، ان میں گیارہ روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم علامات برقرارہیں۔

ڈاکٹر کی ہدایت پر بورس جانسن کے اب ٹیسٹ لیے جائیں گے، انہیں  ہفتے کو بخار تھا اور کھانسی بھی برقرار تھی۔

بورس جانسن نےسرکاری رہائش گاہ کے ساتھ نمبر الیون کی بالائی منزل پر فلیٹ میں خود کو آئسولیٹ کیا ہوا تھاْ

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کی حاملہ گرل فرینڈ میں بھی کورونا کی علامات ظاہر ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ جان لیوا اس مہلک کورونا وائرس کے برطانیہ میں مسلسل حملے جاری ہیں اور آج بھی 615 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد5 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ کیسزکی تعداد 48 ہزار کے قریب ہے۔

ان حالات میں ملکہ برطانیہ نے اس بحران کاسامناکرنیوالوں کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کوورونا کیخلاف کامیاب ہوں گے اور پھر ملاقاتیں ہوں گی۔

تازہ ترین