• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی جانب سے ڈاکٹرز و طبی عملے میں حفاظتی کٹس تقسیم

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے میں حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے تقسیم کی گئیں حفاظتی کٹس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا لباس، ماسک، دستانے اور ہینڈ سینیٹائزر شامل ہے۔

مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق حفاظتی کٹس تقسیم کر رہے ہیں جبکہ پہلے فیز میں 10 ہزار کٹس تقسیم کر دی گئی ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ جب تک اسکریننگ کا دائرہ کار نہیں بڑھائیں گے درست ڈیٹا سامنے نہیں آئے گا۔

خواجہ سلمان رفیق نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم پلس کو 2 ہفتے پہلے چائنیز ڈاکٹرز سے رابطہ کر لینا چاہیے تھا۔

خواجہ عمران نذیر کا میزد کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے معاملے پر بھی ہماری حکومت تذبذب کا شکار ہے۔

تازہ ترین