• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث بجلی اور گیس کی کھپت کم ہوگئی :ندیم بابر


معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر موجودہ صورتحال کے باعث بجلی اور گیس کی کھپت کم ہوگئی۔

ندیم بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی سمیت گیس کی طلب میں یومیہ ایک ارب مکعب فٹ تک کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گیس کھپت یومیہ 4 ارب مکعب فٹ سے کم ہو کر 3ارب مکعب فٹ تک آگئی ہے، بجلی کی طلب بھی تین سے چار ہزار میگاواٹ تک کم ہوئی ہے۔

ندیم بابر نے بتایا کہ اس وقت تک بجلی کی طلب دس ہزار میگاواٹ ہے، عام حالات میں بجلی کی طلب 13سے 14ہزار میگاواٹ تک ہونا تھی

معاون خصوصی پیٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی طلب میں بھی  50فیصد تک کم ہو چکی ہے۔

تازہ ترین