• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: پنجاب اسمبلی میں آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی قائم

کوروناوائرس سے متعلق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔

 اس حوالے سے لاہور سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق  اسپیکر پرویز الہٰی نے11 رکنی آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی قائم کردی، پرویزالہٰی نے تمام پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی کورونا کی صورتحال اور اقدامات کاجائزہ لےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، کمیٹی صوبہ کے علاوہ کسی بھی وفاقی ادارے یا ایجنسی کا تعاون حاصل کرسکے گی، کمیٹی کسی بھی رکن اسمبلی کو شریک کار کرنے کی مجاز ہوگی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  کمیٹی کے ارکان میں وزیرقانون پنجاب نذیر احمد چوہان، امین ذوالقرنین، ساجد احمد خان، ملک احمد علی اولکھ، محمد معاویہ، حسن مرتضیٰ، اویس احمد خان لغاری، سمیع اللّٰہ خان اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔

تازہ ترین