• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں، جمیل پراچہ

چیئرمین سندھ تاجر اتحاد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں، 15 اپریل سے کاروباری سرگرمیاں بحال کردیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملازمین تنخواہ لینے دکانداروں کے گھر پہنچ رہے ہیں۔

چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ دکانیں نہ کھولنے دیں تو ملازمین کو فارغ کرنا پڑے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹےتاجروں کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بلاسود قرضے دے۔

تازہ ترین