کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی اس جنگ میں ڈونکی کنگ بھی میدان میں آگیا ۔ڈونکی کنگ کورونا سے بچاؤ کی مہم کے سلسلے میں اپنے نئے گانے کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔گانے میں پیغام دیا گیا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں ہے لڑ نا ہے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ہے۔ڈونکی کنگ کے گانے میں ہاتھوں کو بار بار دھونے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔