لندن (مرتضیٰ علی شاہ، حمزہ اظہر سلام ) برطانیہ میں ایک اور برطانوی پاکستانی ڈاکٹر کوروناوائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر سید ذیشان حیدر جان لیوا کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے کوئنز اسپتال میں دم توڑ گئے۔ 80سالہ ڈاکٹر ذیشان حیدرایسیکس کے علاقے داگن ہام کے رہائشی تھے ، انہیں ایک ہفتہ قبل اسپتال میں داخل کیا گیاتھا، ڈاکٹر ذیشان کے بیٹے ڈاکٹر کمیل نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کی ہے۔