• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی تباہ کاریاں، امریکا میں طبی آلات، وینٹی لیٹرز اور اسٹاف کی قلت، دنیا بھر میں متاثرین ساڑھے 13 لاکھ، 73 ہزار ہلاکتیں

واشنگٹن، لندن ، پیرس(اے ایف پی، خبرایجنسیاں، جنگ نیوز) کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ، امریکا میں طبی آلات ،وینٹی لیٹرز اور اسٹاف کی قلت ہوگئی، میئرنیو یارک نے لاک ڈائون میں 29 اپریل تک توسیع کردی، دنیا بھر میں متاثرین ساڑھے13لاکھ، 73ہزار ہلاکتیں ،فرانس میں مزید 833اموات، ترکی کا کورونا مریضوںکیلئے اسپتال بنانے کا اعلان،بھارت میں 4,505مریض،26نرسوں اور 3ڈاکٹرزمیں کوروناپرممبئی میںاسپتال بند کردیاگیا،جاپان میںمنگل سے ایمرجنسی کےنفاذ کا امکان ہے۔تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس سے تباہ کاریاں جاری، دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد ساڑھے 13لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ ہلاکتیں بھی 73ہزار تک پہنچ گئیں۔ کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں کیسز کی تعداد ساڑھے 3لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ ہلاکتیںبھی 10ہزار سے تجاوز کرگئیں،امریکا میںسب سے متاثر نیو یارک ہے جہاں کے میئر نے ریاستی حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بڑھا کر 1 ہزار ڈالر کردیاہے جبکہ لاک ڈائون میں 29اپریل تک توسیع کردی گئی ہے،اسکے ساتھ ساتھ امریکا میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے طبی عملے کیلئےذاتی حفاظتی سامان ، مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز اورکورونا کے ٹیسٹنگ آلات اور اسٹاف کی قلت ہوگئی ہے۔ کورونا سے دنیا کے دوسرے متاثر ترین یورپی ملک اٹلی میں گزشتہ روز مزید 636اموات سامنے آئیںجس کےساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں 16ہزار 523تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 32ہزار ہوگئی۔ کورونا وائرس سے اسپین بھی شدید متاثر ہوا ہے تاہم مسلسل 4 روز سے اسپین میں ہلاکتوں کی شرح میں کمی دیکھی گئی ،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران اسپین میں637 اموات سامنے آئیں،جس کےساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں 13ہزار 55ہوگئی،اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جہاں متاثرین کی مجموعی تعدادایک لاکھ 30ہزا ر سے تجاوز کرگئی ہے۔یورپی ملک فرانس کی صورتحال مزید خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہےجہاں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران مزید833افراد زندگی کی بازی ہار گئےجس کے ساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں 8ہزار911ہوگئیں، فرانسیسی وزیرخزانہ کاکہناہےکہ فرانس کو جنگ عظیم 2 کے بعد اب سب سے بڑی کساد بازاری کا سامناہے۔ کورونا وائرس سے برطانیہ کی صورتحال بھی کچھ قابو میں نہیں اور گزشتہ24 گھنٹے کےدوران برطانیہ میںمزید 439 اموات سامنے آئیں جس کےساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں 5 ہزارسے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعدا د میں بھی اضافہ دیکھاگیا ہے اورکورونا کےمجموعی مریض51ہزار608ہوگئے ۔ادھر ناورے حکومت کاکہناہےکہ ملک میں پھیلنے والا کورونا وائرس کنٹرول میں ہے۔ترک صدر اردوان نے کورونا وائر س کے پیش نظراستنبول میں ہزار ہزار بیڈ پر مشتمل 2اسپتال بنانے کا اعلان کیاہے ۔

تازہ ترین