• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے، ترک سفیر اورتنظیم کے تعاون سےراشن تقسیم کیا جائیگا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) آرڈی اے ، پاکستان میں جمہوریہ ترکی کے سفیر، ترکش تنظیم آئی ایچ ایچ ، این ایل اور ہیلپ لائن کے تعاون سے کورونا وائرس بچاؤاقدامات کی وجہ سے بے روز گار و غریب ایک ہزار لوگوں کے گھروں میں راشن بیگ تقسیم کریں گے۔ چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ، پاکستان میں جمہوریہ ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل، این جی او آئی ایچ ایچ این ایل کے صدر سیلا می یکسل، جنرل سیکرٹر ی اخلاق الرحمان اور آرڈی اے افسران مشترکہ طور پر 9 اپریل جمعرات کو آر ڈی اے کے زیر کنٹرول ایریا راولپنڈ ی میں ایک ہزار غریب لوگوں کے گھروں میں راشن بیگ تقسیم کریں گے۔ ترکش سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی برادر ملک ہیں اخوت اور بھائی چارے پر مبنی یہ رشتہ صدیوں پرانا ہے، ہم پاکستانی لوگوں کو پاک سرزمین کی نسبت سے پاک سمجھتے ہیں اورہم مستقبل میں بھی تعاون کرتے رہیں گے۔ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا ہےکہ ترک صدرطیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ تعلقات ہیں ،دونوں ملک مل کر عوام کی فلاح کیلئے کام کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔
تازہ ترین