• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلیف اور ریسکیو کاموں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد اور شہریوں کی مدد اور خدمت کیلئے پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ عالمی وبائی مرض کو شکست دی جا سکے۔ شہر میں جاری ریلیف ریسکیو اور دیگر آپریشنز کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے ڈی ایس پی سردار غلام مصطفیٰ اور ایس ایچ او تھانہ کھنہ مرزا محمد گلفراز کے ہمراہ مخیر حضرات کے تعاون سے برما ٹائون‘ کھنہ‘ ضیاء مسجد‘ سوہان اور شکریال کے علاقہ میں راشن تقسیم کیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشن نے 400ہینڈ سینیٹائزر ایس پی سٹی سرفراز احمد ورک کے حوالے کئے جو سٹی زون کے افسران اور جوانوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔ اس وبائی مرض نے صرف پاکستان کو ہی نہیں دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زونل ایس پیز اپنی نگرانی میں عوام کو انکے گھر کی دہلیز تک سہولیات پہنچائیں۔
تازہ ترین