• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایثار مدینہ دستر خوان کیلئے مخیر افراد آگے آئیں ‘ قمر زمان کائرہ

راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کی جانب سے بنائے گئے ایثار مدینہ دستر خوان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایثار مدینہ دستر خوان ایک منفرد پراجیکٹ ہے جس کیلئے پیپلز پارٹی بھی زمرد خان کے ساتھ تعاون کرے گی۔ جو کام عام آدمی نہیں کر سکتا وہ زمرد خان غریب اور سفید پوش لوگوں کیلئے سیاسی پارٹی کی تفریق سے بالاتر ہو کر کرتا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دستر خوان میں آدھے ریٹ پر کھانا اور 5روپے میں روٹی سے سفید پوش طبقے کا بھرم رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے تمام صاحب حیثیت افراد کو بھی آگے آنا چاہئے اور اس کام کو پورے ملک میں بڑھانا چاہئے۔ اس موقع پر زمرد خان نے کہا کہ ڈونرز کی مدد سے سفید پوش طبقے کی عزت نفس کی خاطر اس پراجیکٹ کیلئے میری پوری ٹیم نے محنت کی۔ اب تک راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں 50تندوروں پر 5روپے روٹی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر بزنسمین شیخ رزاق نے کہا کہ ہم یہ کام اللہ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ اسرار نے کہا کہ ہم پارٹی سے بالاتر ہو کر اس مشن کو آئے بڑھائیں گے۔
تازہ ترین