• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمان چھڑوانے کے الزام میں ملوث خاتون اے ایس آئی کی عبوری ضمانت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے دہشت گردی سمیت مختلف الزامات میں گرفتار چھوٹو گینگ کے ملزمان کو چھڑوانے کے الزام میں ملوث اسلام آباد پولیس کی اے ایس آئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ مری پولیس نے خطرناک چھوٹو گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا تھا پولیس کے مطابق عدالت پیشی سے واپسی پر چند مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر ملازمین کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور مزاحمت کے بعد زیرحراست ملزمان کو چھڑوا کر لے گئے تھے، پولیس نے ملزم چھڑوانے کے الزام میں بلال حسین، محمد رئیس، محمد علی اور لیاقت محمود وغیرہ کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے مقدمہ درج کر رکھا ہے گزشتہ روز ایک ملزم بلال حسین کی بہن نسرین بی بی جو اسی کیس میں ملوث اور اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی ہے نے عدالت میں پیش ہوکر تیرہ اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ دریں اثنا عدالت نے بارود کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت میں سولہ اپریل تک توسیع دیدی، تھانہ صدر حسن ابدال کی پولیس نے ملک منور کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
تازہ ترین