• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلازوں کی بیسمنٹ میں پارکنگ نہ چھوڑے جانیکا نوٹس

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کےایریاز میں 25پلازوں کی بیسمنٹ میں بلڈنگ پلان کے برعکس موقع پر پارکنگ کی جگہ دکانوں یا دیگر استعمال کا نوٹس لیا گیا ہے اور ان پلازوں میں منظور شدہ بلڈنگ پلان کے مطابق بیسمنٹ میں پارکنگ کیلئے جگہ مختص کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلٰی حکام نے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سے اس حوالے سے تفصیلات مانگ لیں۔ ان پلازوں کیخلاف ایکشن کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے بعد لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ذریعے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سے ان 25پلازوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے جن کی بیسمنٹ میں منظور شدہ بلڈنگ پلان کے مطابق پارکنگ ہے مگر موقع پر مالکان نے یا تو دکانیں ، ہال وغیرہ بنا کر کرایہ پر دے رکھے ہیں یا پھر خود استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگر غیرجانبدار لوگوں سے سروے کروایا جائے تو موقع پر ایسے پلازے زیادہ ہوسکتے ہیں جن میں منظور شدہ بلڈنگ پلان کے برعکس بیسمنٹ میں موقع پر پارکنگ موجود نہیں ہے۔
تازہ ترین