• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ،زخمی ملزم سمیت دو گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ بنی کے علاقہ میں ڈاکوؤں اور پولیس پارٹی میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونیوالے ملزم سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتارکرلیا گیاجبکہ ایک ڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے دو ڈاکو سرفراز عرف ٹیٹو اور شیر گل کوقبل ازیں گرفتارکیا۔جن کی نشاندہی پر دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیےنیو پھگواڑی میں ریڈکیاگیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ۔ ایس پی راول رائے مظہراقبال کے مطابق ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا،زخمی ڈاکو کی شناخت آصف جبکہ گرفتارہونیوالے ڈاکوکی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی ۔ فرار ہونے والے ڈاکو کا نام اکرام اللہ عرف خان بابا بتایاجاتاہے ،زخمی ڈاکو کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ایس پی نے بتایاکہ مذکورہ گینگ نے 21 مارچ کو تھانہ بنی کے علاقہ سکیم نمبر 2میں رات کو ایک گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پردو بھائیوں زبیر رؤف اور عمیر رؤف کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاتھا جن میں سے عمیر رؤف جاں بحق ہوگیاتھا جبکہ دوسرا بھائی زبیر معذور ہو چکا ہے، ڈاکوؤں کاگروپ ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بتایاجاتاہے ۔
تازہ ترین