• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ نے پانچویں تک کے ویڈیو لیکچرز ، نصابی کتب ویب سائٹ پر ڈال دیں

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ)وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں (کینٹ / گیریژن) ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے بندش کے دوران طلبا کی معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے پریپ کلاس تا پانچویں کے لئے نئے نصاب کے مطابق ویڈیو لیکچرز ، ، نصابی کتب کو سرکاری ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا جس کا مقصد طلباء ، والدین اور اساتذہ کو تعلیمی وسائل تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ اساتذہ اپنے طلباء کو ایس ایم ایس اور ای میلز کے ذریعہ نوٹس اور گھر کا کام دیں گے اور اپنے تعلیمی فرائض گھروں سے انجام دیں گے۔ اساتذہ اپنے مضامین کے ہفتہ وار پیشرفت چارٹ بھی تیار کریں گے۔
تازہ ترین