• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گور نر ہائوس کے باہرنہیں گھروں میں راشن فراہم کر یں گے، چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی ، وقائع نگار خصوصی )گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر اور اینٹی سپیٹک ٹنل کا افتتاح کر دیا ، جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے بد قسمتی سے کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہم نے آج کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہےغر یب خاندانوں کو گور نر ہائوس کے باہرنہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سوموار کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ریسرچ سنٹراور ٹنل کا افتتاح کرد یا ہے اس موقعہ پر تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے ۔بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس لاہورسے غر یب خاندانوں کو راشن کے فراہمی کیلئے ٹرکوں کی روانگی کا بھی آغاز کر دیا اس موقعہ پر ڈی جی ریسیکو1122ڈاکٹر رضوان نصیر بزنس مین انوار اے غنی بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ گور نر ہائوس لاہور کے کسی گیٹ پر راشن دینے کی پالیسی نہیں ہم لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ٹیمیں بنا رہے ہیں جو غر یب خاندانوں کے شناختی کارڈز جمع کر رہی ہے ہم انکی نادراسے تصدیق کروائیں گے۔
تازہ ترین