• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ منتخب کرانے کیلئے عجلت میں اجلاس طلب

لاہور (نسیم قریشی سے) کوروناوائرس کے باعث پنجاب سمیت ملک بھر میں لاک ڈائون کے باعث میڈیکل ایمرجنسی کے علاوہ تمام سرکاری و غیرسرکاری ورک معطل ہونے کے باوجود ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ، سبزی و فروٹ منڈی لاہور کا من پسند چیئرمین منتخب کرانے کے لیے عجلت میں آج اجلاس کروانے کامنصوبہ بنا لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود نادر ہال ڈپٹی کمشنر آفس میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ لاک ڈائون کو 14اپریل تک توسیع کرنے کا گزشتہ روز 6اپریل کو ہی ایک نیا حکم نامہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم مومن آغا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے 23 مار چ کا لگائے جانے والے لاک ڈائون میں 14اپریل شام 5بجے تک لاک ڈائون کی توسیع کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال سے بات کی گئی توانہوں نے بتایا کہ ہوم سیکرٹری سے بات کی ہے تو ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کا الیکشن دفعہ 144کی خلاف ورزی میں نہیں آتا صرف 11لوگوں نے ووٹ کاسٹ کرنا ہے وہ ہم ایک ایک کرکے ووٹ کاسٹ کروا لیں گے۔
تازہ ترین