• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام حکومتی ہدایات پر عمل کر یں ،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ٹاؤن شپ لاہور امیراہلسنت علامہ غلام شبیرفاروقی،علامہ محمدشفیق ناطق یوسفی، پروفیسرصاحبزادہ خلیق احمداعوان، علامہ محمدحسن رضاخان قادری،سماجی راہنما محمدسرفراز خان،صاحبزادہ عبدالوہاب قادری،پیرشوکت علی حنفی,مولانانصراحمدنوری، علامہ ذوالفقار مصطفے ہاشمی، نےاپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کورونا واقعی ایک مہلک انتہائی خطرناک بیماری ہے ، جس نے بڑے بڑے ترقی یافتہ ملکوں کا غرور تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے،عوام حکومتی ہدایات پر عمل کر کے خود کو اور دوسروں کو اس مہلک وبا سے محفوظ رکھیں ۔
تازہ ترین