• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور نیو انجن شیڈ کو کلورین سے دھودیا گیا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کوروناوائرس کے خدشات کے پیش نظر ریلوے لاہور نیو انجن شیڈ کو کلورین سے دھودیا گیا ہے ۔یہ بات ڈویژنل میکینکل انجینئر احسن ضمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ لوکو موٹیو انجنوں،شیڈ کی راہ داریوں اور دفاتر کو کلورین سے دھویا گیا۔انجن شیڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو ماسک دینے سمیت ہاتھ دھونے کےلئے ڈیٹول ملے پانی کے ڈرم بھی رکھ دیئے گے۔
تازہ ترین