• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت مند وکلاء کو فی کس 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ

لاہور ( خبر نگار خصوصی )کوروناوائرس لاک ڈائون مشکلات کے سبب لاہور ہائیکورٹ بار نے مخیر وکلاء کے تعاون سے ضرورت مند وکلاء کو فی کس 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے صدر لاہور ہائیکورٹ بار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی کمیٹی میں ممبران پاکستان بار کونسل احسن بھون، اعظم نذیر تارڑ ودیگر شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق رقم دینے کا فیصلہ عدالتی کام ٹھپ ہونے کی وجہ سے کیا گیا اب تک ضرورت مند وکلاء پانچ سو سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی اکٹھی ہونیوالی رقم اب تک 400 ضرورت مند وکلاء میں تقسیم کئے جاچکے ابھی مزید ضرورت مند وکلاء کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں درخواستوں کی تعداد بڑھنے سے رقم دس ہزار سے کم کرکے پانچ ہزار روپے کردی گئی۔
تازہ ترین