• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کو رہا نہ کیا گیا تو کام بند کر دیا جائے گا،ینگ ڈاکٹر ز

لاہور ( جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں نے کوئٹہ میں گزشتہ روز ڈاکٹرز پر ہونے والے تشدد اور گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے وزیر صحت بلوچستان، سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہےیہ بات ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری،سیکرٹری ڈاکٹر قاسم اعوان اور چیئر مین ڈاکٹر خضر حیات نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں بھی ڈاکٹرز حفاظتی لباس کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ متعدد ڈاکٹرز کو رونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ اگر تمام ڈاکٹروں کو رہا نہ کیا گیا تو پنجاب میں بھی کام بند کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین