• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں سہولتوں کےمتعلق زمینی حقائق حکومتی دعوئوں کے برعکس ہیں ،جاوید قصوری

لاہور ( نمائندہ خصوصی ،وقائع نگار خصوصی )کورونا کی وبا آتے ہی جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن متحرک ہوئی۔پہلے مرحلے میں استغفار اور دوسرے مرحلے میں کورونا سے بچاؤ کی مہم چلائی۔ لاک ڈاؤن کے بعد مستحقین کی مدد کیلئے میدان میں نکلے۔جماعت اسلامی کے وسطی پنجاب میں 3 لاکھ ماسک اور لاکھوں سینیٹائزر تقسیم کئے۔ہسپتالوں کی سہولتوں کی متعلق حکومت کے دعوے کچھ اور اور زمینی حقائق اور ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس تک پہنچایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے منصورہ میں کوروناآگاہی مہم کے سلسلے میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین