• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ، پھیلائو روکنے کیلئے وسائل بروئے کار لارہے ہیں،ڈاکٹر خالد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی ڈائریکٹر ویکٹر بورن ڈیزیز ڈاکٹر خالد قمبرانی نے کہا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے ہی کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ، قرنطینہ اور آئسولیشن رومز قلعہ عبداللہ کیلئے اسپرے پمپس اور وائرس کش ادویات فراہم کردی گئی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے قلعہ عبداللہ اور چمن میں کورونا وائرس سے بچاو اور علاج کیلئے بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کے معائنے کے موقع پر بات چیت میں کہی ۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق مینگل ، ایم ایس ڈاکٹر عصمت ، ٹی بی پروگرام کے ڈاکٹر احمد ولی ، ایڈز پروگرام کے ڈاکٹر داود موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد قمبرانی نے اسپتال میں موجود عملے کو کورونا وائرس سے بچاو اور علاج کے بارے میں ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہا ہے ، سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک اور ڈ ی جی ہیلتھ کی ہدایت پر انہوں نے قلعہ عبداللہ اور چمن میں کورونا وائرس سے بچاو اور علاج کیلئے بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا ہے جس کا مقصد آئسولیشن وارڈ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا ۔
تازہ ترین