• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس کے ذریعے پی ٹی آئی کارکنوں کو نوازا جا رہا ہے‘حافظ نور علی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی اور قبائلی رہنما معروف ٹرانسپورٹر حاجی میر سعید جان لہڑی نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ کے غرباء و مساکین کی امداد کیلئے سرمایہ داروں ، سماجی کارکنوں اور مخیر حضرات کو کردار اداکرنا چاہیے ۔ اپنے گھروں میں راشن ذخیرہ کرکے دستر خوانوں کو سجانے والوں کو دو وقت کے کھانے کیلئے پریشان حال غرباء مساکین اور دیہاڑی دار مزدوروں کا بھی خیال کرنا چاہیے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کے رزق میں اضافہ کیساتھ روحانی سکون اطمینان و خوشحالی بھی ملیگی ، جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن نے دیانت کیساتھ خدمات کے ریکارڈ قائم کردیئے حکومت کا صرف اعلانات پر اکتفا کرنے کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ، مفتی اسد اللہ دہوار بھی موجود تھے ۔ ممتاز ٹرانسپورٹر قبائلی رہنما جماعت اسلامی کے رہنما میر سعید جان لہڑی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پورے ملک میں کرونا وائرس متاثرین کی بہترین خدمت کی ہے اگر دیگر جماعتیں ، حکومت و فلاحی تنظیمیں بھی اسی جذبے و دیانت اور ایمانداری سے ریلیف کام کرتے تو آج غریب عوام کو کھانے کیلئے پریشانی نہیں ہوتی ۔ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط ، صفائی اور اللہ سے رجوع ضروری ہے ، امیر ضلع کوئٹہ حافظ نور علی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بیک وقت رجوع الی اللہ اور خدمت خلق کا کام جاری رکھا ہے آج نہ صرف کوئٹہ و بلوچستان بلکہ پورے ملک میں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی گلی گلی شہر شہر غریب پسماندہ پریشان حال عوام کو راشن و ضروریات زندگی پہنچارہی ہیں ، حکومت کا ٹائیگر فورس پی ٹی آئی کارکنوں کو نوازنے کا طریقہ ہے جس کے ہم خلاف ہیں۔
تازہ ترین