• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے‘ڈاکٹر قاسم بلوچ

کوئٹہ (سٹی ڈیسک ) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نےکہا ہے کہ سریاب روڈ سبزل روڈ رئیسانی روڈ کاسی روڈ طوغی روڈ مری آباد نیچاری روڈ حاجی فتح خان روڈ سرکی روڈ بروری روڈ جوائنٹ روڈ اور گردونواح میں گیس کی بندش اور پریشر میں بدترین کمی پر محکمہ سوئی گیس کے بااختیار آفیسران کی کارکردگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کمپنی کے بھاری بل اور کم پریشر کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اس کے باوجود بھاری بھرکم بل ارسال کئے جاتے رہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین