• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سید گل بادشاہ کے عرس کی تقریبات منسوخ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پیر سید محمد عرفان شاہ کے مطابق ملک میں کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر 65واں سالانہ عرس مبارک حضرت پیر سید گل بادشاہ کواری روڈجو 9 اپریل تک پیر سید عمران شاہ صاحب سجادہ نشین دربار پیر سید گل بادشاہ کی زیر صدارت منعقد ہونا تھا ملکی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اور دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے اجتماعی پروگرامز منسوخ کئے گئے ہیں لیکن عرس مبارک کی ترتیب ،عبادات اور عرس مبارک کے لنگر میں گل بادشاہ ویلفئیر فاونڈیشن کے تحت گھروں ، غرباء ،مساکین میں راشن تقسیم کیا جائے گا تمام مریدین و عقیدت مندوں سے گزارش ہے کہ گھروں میں رہ کر عبادات کا اہتمام کریں۔
تازہ ترین