• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر:شاہین یونٹی کا ایم ایس کا گھیراؤ، کامیاب مذاکرات پر دھرنا ختم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن شاہین یونٹی نے نشتر کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری کے دفترکا گھیراؤ کیا اور دھرنا دیا، مذاکرات کے بعد ایم ایس نے شاہین یونٹی کے صدر رانا عامرعلی کو جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا اور مزید کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ،جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔قبل ازیں اپنے طور پر لیبرروم میں سٹاف میں حفاظتی ماسک و دیگر حفاظتی سامان تقسیم کیا ، جس پر ایم ایس ناراض ہوگئے اور انہوں نے شاہین یونٹی کے صدر رانا عامرعلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر رانا عامرعلی کے خلاف جاری شوکاز واپس لیا جائے اور ملازمین کو انتقامی کاررائیوں کا نشانہ نہ بنایا جائے ،مظاہرے کی اطلاع پر پاینئرز یونٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نشتر کے صدر ڈاکٹر فاران اسلم،ڈاکٹر خضر حیات و دیگر سینئر رہنما پہنچ گئے اور انہوں نے احتجاجی رہنماؤں اور ایم ایس نشتر ڈاکٹر شاہد بخاری کے مذاکرات کرائے۔ 
تازہ ترین