• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف اہم کیسز کی سماعت،عدم پیروی پر مقدمہ خارج نہیں ہوگا

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاک ڈاؤن کے دوران عدالتوں میں ڈیوٹی ججز صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رکھیں گے،کوئی بھی کیس عدم پیروی کی بنیاد پر خارج نہیں ہوگا۔جس میں درخواست ضمانت، ہراسمنٹ کی درخواست ، اندراج مقدمات سمیت صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہی ہوگی۔ سول ججز اور مجسٹریٹس ضمانت، ریمانڈ سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے۔ سائلین کو ارجنٹ نوعیت کے کیسز کے بعد فوری فارغ کیا جائے گا۔
تازہ ترین