• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی کو شش سےتشویشناک حد تک وائرس نہیں پھیلا ‘صوبائی وزیر

پشاور(نیوزڈیسک)جس طرح کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اس طرح پاکستان بھی اس متعدی وائرس سے محفوظ نہیں رہا تاہم اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں تشویش ناک حد تک یہ وائرس نہیں پھیلا ہے اور اس وائرس کے پھیلا ئو کوروکنے میں پاکستانی اداروں اور عوام نے بھر پور کو شش کی ہے اور کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ریلیف ، بحالی و آبادکاری اقبال وزیر نے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان خاص کر خیبر پختونخوا اور وزیرستان میں حالات کنٹرول میں ہیں انہوں نے کہا کہ باہر ملکوں سے آنے والے وزیرستان کے بھائیوں کیلئے کھجوری چیک پوسٹ پر کرونٹائن سنٹر بنایا گیا ہے جس میں ان کی صحت یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت اپنے علاقے میں موجو د ہوںاور اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے وزیرستان کیلئے ایک پیکج کی منظوری دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے اپنے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھر پور تعاون سے انشا ء اللہ اس وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں منظم رہیں، حکومت کا ساتھ دیں ، احتیاطی تدابیر اختیار کریں خود اپنے اور اپنے بچوںکی بہتر مستقبل کیلئے اس وبائی مرض سے چٹکاراحاصل کرنا ہماری منزل ہے جس کیلئے پوری قوم تیار رہے۔
تازہ ترین