• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ پیسے وصول کرنے پر 13 گرفتار

پشاور (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری خوراک نثاراحمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا محمد زبیر خان کی خصوصی ہدایت پر زیرنگرانی راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ۔ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر ز محسن علی شاہ اینڈ وحید یوسف نے گلبرگ چارسدہ روڈ اور تہکال میں آٹا ڈیلرز مچھلی فروش کریانہ اسٹورز قصائیوں اور دودھ فروشوں کے خلاف سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ پیسے وصول کرنے پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پشاور میں مختلف ٹیمیں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں بولی کے وقت قیمتوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین