• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون،اتفاق عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ چیئرمین ڈیڈک

پشاور(نیوزڈیسک)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام احتیاط سے کام لیں،عوام کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے نہ پھیلے اس کے لئے لوگوں کو ملنا جلنا کم کرنا ہوگا ،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس خطرناک وائرس سے اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ضلع سوات میں کورونا وائرس کی بہت زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جس پر ہمیںبہت زیادہ افسوس ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے صحت کے تماشعبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور صوبائی حکومت کے تمام فیصلوں پر من وعن عمل درآمد جاری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں پرکڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔۔۔۔حکومت اپنی عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ہر قسم کاتعاون کررہی ہے جس کے لئے تمام حکومتی مشینری متحرک کردی گئی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ تبلیغی جماعت کے حضرات سے ہر ممکن تعاون کریں کیونکہ تبلیغی حضرات دین اسلام کے لئے کوشش کررہے ہیں ان کی تکالیف ہماری تکالیف ہیںتبلیغی حضرات کو جو بھی مسائل ہوں ان کے بارے میںمجھ سے براہ راست رابطہ کریں۔
تازہ ترین