• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکولوں کی بندش ‘حکومت صورت حال کا نوٹس لے

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان ایجوکیشنل ایسوسی ایشن(APEA )کے عہدیداران نے کرونا کے باعث نجی سکولوں کے بندش سے پیدا ہونیوالے صورت حالپر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی سکولوں کے انتظامیہ اور اساتذہ کو تنخواہیں دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے ،نجی سکولز کے یوٹلیٹی بلز معاف کرنے سمیت اداراوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ نجی تعلیمی اداروں کو ہمیشہ کیلئے بند ہونے سے بچایا جا سکے جبکہ حکومت کو چاہئے کہ 15سے 35لاکھ تک اسان اقساط پر بلا سود قرضے دئے جائے پشاور پریس کلب میں آل پاکستان ایجوکیشنل ایسو سی ایشن کے عہدیداراور چیئرمین نیشنل ایجوکیشن کونسل نذر حسین نے اپنے دیگر عہدیداروں کے پریس ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نجی سکولوں کی طویل بندش سے سنگین صورت حال پیدا ہو چکی ہے جبکہ حکومت اس طرف توجہ دے نہیں تو تعلیمی ادارے بند ہو جائیں گے۔
تازہ ترین