• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں کام کرنیوالی غریب خواتین ملازمتوں سے فارغ

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور کے پوش علاقوں کے گھروں میں کام کرنے والی غریب بیواؤں خواتین اور بچیوں کو کرونا وائرس کے خوف کے باعث ملازمتوں سے فارغ کرنا شروع کردیا ہے بعض اہم گھروں کے مالکان نے اپنے بچوں میں کروناوائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے جس کے باعث گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو ملنے والی چار سے پانچ ہزار روپے تنخواہ بھی بند ہو گئی ہے مذکورہ خواتین اور بچیاں زیادہ تعداد میں کام کرتی ہیں ان خواتین اور بچیوں کو ماہانہ انتہائی کم تنخواہیں دی جاتی ہے جس کے باعث کئی خواتین دوسے تین گھروں میں برتن صاف اور کپڑے دھوتی ہیں اب ان سب کو گھروں سے فارغ کردیا گیا ہے حیات آباد میں بیشتر مالکان نے کورونا وائرس کے خوف کے باعث کام کرنے والی خواتین اور بچیوں کو آنے سے منع کیا ہے مالکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال اور کورونا کے خوف کے باعث انہیں فارغ کیا ہے۔
تازہ ترین