• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفریدی گڑھی گل بہار کے رہائشی گندہ پانی پینے پر مجبور

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث آفریدی گڑھی گل بہار 5کے عوام مضر صحت ،گندا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں خواجہ ٹائون ،ہادیہ مدرسہ کے قریب واقع ٹیوب ویل سے علاقے کے گھروں کو پانی فراہم کرنے والا پانی کا پائپ جو نالیوں سے گزر رہا ہے کہیں سے لیک ہو چکا ہے جس کے باعث نالی کا گندا پانی پائپ کے اندر صاف پانی کے ساتھ مل کر گھروں تک پہنچ رہاہے ، گھروں میں سپلائی ہونے والی پانی میں نہ صرف گندگی آرہی ہے بلکہ بدبودار بھی ہے جو کسی صورت بھی استعمال کے قابل نہیں ہے ،علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کئی بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے سپر وائزرعارف کو بھی بلایا گیا جس نے موقع پر آکر پائپ کا معائنہ بھی کیا،تاہم بعد ازاں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کی وجہ سے سب کام معطل ہو کر رہ گئے ہیں ،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے بروقت اقدام کیا جاتا تو آج لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،انہوں نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث سب کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،صاف پانی کا بندوبست کرنے کےلئے بہت دقت کرنا پڑتی ہے ،انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ پانی کے پائپ کو مرمت یا تبدیل کرکے اس مشکل سے نجات دلائی جائے ،لاک ڈائون کی وجہ سے لوگ پہلے ہی گھروں میں بند اور پریشان ہیں ،اس صورتحال میں پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔
تازہ ترین