• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت یوٹیلیٹی بلوں کی معافی کا اعلان کرے،قاری رفیق شاہ

پشاور(سٹاف رپورٹر) جمیعت علمائے اسلام پشاور کے سینئر نائب امیر قاری سید رفیق شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اور ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں اس لئےحکومت فوری طورپریوٹیلیٹی بلوں کی معافی کااعلان کرے۔ ضلع پشاورسوشل ٹیم سےملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوںہ نےکہاہے حکومت غریب عوام کی معاشی مسائل کومدنظررکھتےہوئےفوری طور یوٹیلیٹی بلوں کی معافی کااعلان کرے،انہوں نے کہا کہ حکومتی اعلانات کےباوجودابھی تک کسی کوایک روپیہ نہیں ملاہے،یوٹیلٹی ز اشیائے ضروریہ کی دستابی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین