• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند گھنٹوں میں کورونا کے اثر کو ختم کرنے والی دوا

آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے جوؤں اور پیراسائٹ کے خلاف استعمال کی جانے والے دوا سے لیبارٹری میں 48 گھنٹوں کے اندر اندر کورونا وائرس کے خلیوں کی نقول کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق جرنل اینٹی وائرل ریسرچ میں شائع تحقیق کے مطابق اینٹی پیراسیٹک دوا "آئیورمیکٹن" کورونا وائرس کو ریپلیکیٹ یعنی اس کی نقول بنانے کے عمل کو روک دیتی ہے۔

موناش یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق کی محقق ڈاکٹر کائیلی واگسٹف نے بتایا کہ اس دوا کی صرف ایک ڈوز سے تمام وائرل ریبونیوکلیک ایسڈ (آر این اے) 48 گھنٹے میں ختم ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پیراسیٹک دوا سے 24 گھنٹے کے دوران وائرس کے ڈی این اے میں 93 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جب کہ 48 گھنٹوں میں وائرس کے اثرات مکمل طور پر ختم ہو گئے تھے۔

سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ دوا انسانوں میں انفیکشن کے خاتمے کے لیے کس حد تک موثر ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اینٹی پیراسیٹک دوا "آئیورمیکٹن" کا استعمال 1980 سے سر کی جوؤں، خارش اور پیراسائٹس یا کیڑوں سے ہونے والے متعدد دیگر انفیکشنز کے علاج کے لیے ہو رہا ہے۔

تازہ ترین