• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: بلوچستان میں پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، رضاربانی

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے وزیر اعلیٰ  بلوچستان سے کورونا وائرس پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا کنوینر چیف سیکریٹری بلوچستان کو لگایا گیا ہے، جوکہ پارلیمانی روایات کے خلاف ہے، پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی ایک ایسا شخص نہیں کر سکتا جو ایوان کا رکن نہ ہو۔

 پارلیمانی کمیٹی میں 7 صوبائی وزراء رتبے کے لحاظ سے چیف سیکریٹری سے بالا ہیں، پارلیمانی کمیٹی میں 6 ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہیں، مناسب نہیں کہ ارکان اسمبلی کو بیوروکریٹ کے ماتحت کیا جائے۔

 رضا ربانی نے مزید کہا کہ پارلیمانی روایت میں ایسی پارلیمانی کمیٹی کی کبھی کوئی مثال نہیں ملتی، پارلیمانی کمیٹی کا قیام جمہوری عمل کو بے معنی بنانا ہے، سول بیوروکریسی پارلیمانی کمیٹی کی معاونت کے لیے ہوتی ہے۔

تازہ ترین