• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا نے ’’بی ایکٹیو مہم‘‘ میں شمولیت اختیار کرلی

فیفا نے ’’بی ایکٹیو مہم‘‘ میں شمولیت اختیار کرلی


فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یو این انٹرنیشنل ڈے آف اسپورٹس کے موقع پر اقوام متحدہ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر ’’بی ایکٹیو مہم‘‘ میں شمولیت اختیار کرلی، جس کا مقصد کورونا وائرس کے دوران لوگوں کو آگاہی پہنچانا ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے’بی ایکٹیو‘ مہم کا آغاز کردیا۔ ایک پروموشنل وڈیو پیغام میں ریال میڈرڈ کے سرجیو راموس بارسلونا کے جیراررڈ پیکے، ٹرینٹ الیگزینڈر اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے مارکس ریشفورڈ نے پیغامات جاری کئے ہیں، جس میں ان کا کہنا ہے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اپنے گھروں پر رہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزئیشن نے دن میں کم از کم 60 منٹ فزییکل ایکٹیویٹی کے ساتھ ڈانسنگ، جمپنگ وڈیو گیمز کھیلنے کے بارے میں آگاہی دی۔

تازہ ترین