• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: جاپان کی پاکستان کیلئے سوا 2 لاکھ ڈالر امداد

کورونا وائرس سےنمٹنے کے لیے جاپان نے پاکستان کے لیے 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

 امداد عالمی ریڈ کراس اور ہلال احمر کے ذریعے حکومت پاکستان کو دی جائے گی۔

اس حوالے سے جاپانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امداد کورونا کیسز کی اسکریننگ، تشخیص اور طبی سامان پر خرچ کی جائے گی۔

 جاپانی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر نے  کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

تازہ ترین