وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان انجانے میں قرنطینہ کو کترینہ کہہ گئے۔
محمود خان آج مردان کے دورے کے دوران عبدالولی خان یونیورسٹی میں بنائے گئے قرنطینہ سینیٹر بھی گئے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے کورونا وائرس کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور دوران گفتگو قرنطینہ کو ’کترینہ‘ کہہ دیا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کورونا ایک وبا ہے اگر ہم اس پر فوکس کریں تو یہ اچھا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی اور آٹے سے متعلق جو کچھ چل رہا ہے، اس سے سب واقف ہیں، اس حوالے سے کام جاری ہے، کارروائی ضرور ہوگی۔