• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں کورونا کے کنفرم و مشتبہ مریضوں کو الگ وارڈز میں رکھنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں کورونا کے کنفرم اور مشتبہ مریضوں کو الگ الگ وارڈ ز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہورمیں اسپیشل سیکریٹری داخلہ اقبال حسین کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں کورونا ایکسپرٹ اور پرنسپل سمز ڈاکٹر محمود ایاز نے جیل سپرینڈنٹس کو احتیاطی تدابیر سے متعلق لیکچر دیا۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے جیلوں میں کلورین کے ذریعے صفائی پر بھی زور دیا۔

اسپیشل سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں مختلف بیرکوں کو خالی کروا کے آئسولیشن رومز بنادیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین