پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ شب برات كو شب توبہ کےطور پر منائیں، انفرادی عبادات كريں، مساجد ميں اجتماعات نہیں ہوں گے۔
پاكستان علماء كونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام عبادات گھروں میں رہ کر کریں، مساجد يا عوامی مقامات پر اجتماعات كرنے سے پوليس اور انتظامیہ کے ساتھ تصادم جائز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو ركعت نفل صلوٰة الحاجات ادا كركے اس وباء سے نجات كی دعا كريں۔