• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر نے اپنی سالگرہ کا کیک تنہائی میں اپنے گھر پر کاٹا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کے خدشے کے پیس نظر آئیسولیشن اختیار کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی سالگرہ کا کیک تنہائی میں اپنے گھر پر کاٹا۔ ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ 36 سال کی ہوگئیں۔ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے سالگرہ کا کیٹ کاٹنے کی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز “میں عورت ہوں” سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔گزشتہ دنوں بھارتی گانے پر دوران سفر صبا قمر کے رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔سیاہ لباس زیب تن کیے اداکارہ کی یہ ویڈیو ترکی میں دوران سفر بنائی گئی تھی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صبا قمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین