• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا اور یاسر نے ڈاکٹر و طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس کی سلائی شروع کردی

اقرا اور یاسر نے ڈاکٹر و طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس کی سلائی شروع کردی 


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس تیار کرلیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر متعدد معروف شخصیات اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار جوڑے اقرا اور یاسر حسین نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس کیا ہے۔چند روز قبل کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس افراد کو سفید جھنڈے لہرا کر خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں پاکستان کے مقبول ترین ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس تیار کر کے انہیں مفت میں دینے کا اعلان سامنے آیا۔اب عاصم جوفا کے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے بھی اپنے گھر میں خود سلائی کر کے ڈاکٹرز و پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس تیار کیا ہے۔اس حوالے سے یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ حفاظی لباس خود تیار کر رہے ہیں۔ یاسر حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو کہا کہ ʼمجھے سلائی کرنا بالکل نہیں آتی لیکن اقراء نے مجھے یہ کرنا بتایا اور یہ بے حد آسان ہے، یہ سوٹ عاصم جوفا اور ہم ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے لیے بنا رہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ آپ سب بھی صرف خراج تحسین اور سلام پیش کرنے کی بجائے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے لیے عملی طور پر کچھ کر سکتے ہیں۔یاسر حسین نے اپنے پیغام میں لوگوں کو کہا کہ اگر آپ کے گھر میں کسی کو بھی سلائی آتی ہے تو کوئی بھی واٹر پروف کپڑا لے کر آپ بھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے لیے یہ سوٹ تیار کرسکتے ہیں۔اداکارہ اقرا اور یاسر حسین نے عاصم جوفا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں کو بھی ا س کارِ خیر میں حصہ لینےکو کہا۔

تازہ ترین